کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

April 18, 2021


کراچی میں ہولناک ٹریفک حادثے نے قیمتی جانیں لے لیں۔

سپر ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں کراچی میں سی ٹی ڈی کی 11 سرکاری پستول غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری پستولوں کو جعلی پستولوں سے تبدیل کیا گیا، سابق ہیڈ محرر سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔