بھارتی اداکارہ کو ’فیشل‘ کرانا مہنگا پڑگیا

April 19, 2021

اداکارہ رائزہ کو فیشل کرانے کے بعد آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر بھیرہ کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجر کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس پروسیجر کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ہے جبکہ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔

رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز سے ان باکس بھر گیا ہے۔