امریکا کی پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

April 19, 2021

امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے پاکستان کے وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کو خط لکھ کر اجلاس میں اظہارِ خیال کی دعوت دی ہے۔

جان کیری کے خط میں کہا گيا ہے کہ اجلاس کا مقصد موسمیاتی بحران کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

سربراہ اجلاس کے موقع پر پیرس معاہدے کے تحت امریکا 2030 کے لیے پرعزم ہدف پیش کرے گا۔

اس اجلاس میں 17 ممالک پر مبنی بڑی معیشتوں کے توانائی و ماحولیات فورم کو اکٹھا کیا جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔