ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

April 19, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہنرمند بنانے اور جدید تکنیک سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیری انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں کیا ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرِمبادلہ کے لیے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیری صنعت کو جدید خطوط پر مستحکم اور ترقی دینے کی ضرورت ہے، ڈیری کے شعبے نے ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے ڈیری پروڈیوسر اور پراسیسر کو مناسب ماحول کی فراہمی پر حکومتی تعاون کا یقین دلایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی نمو بڑھانے، غذائی تحفظ اور غربت کے خاتمے کیلئے اس شعبے پر توجہ دی۔

عارف علوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز ڈیری سیکٹرکی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی اور مستقبل کی پالیسی تیار کریں۔