قیوم آباد، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

April 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ، اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انکی شناخت 35سالہ زوہیر ولد ریاض اور 40سالہ عزیز ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی آپس میں دوست تھے ،پولیس کے مطابق ڈمپر کے ڈرائیور خلیل الرحمان کو ڈیفنس پولیس نے گرفتارکر لیا ،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔