عامر سہیل اور انضمام الحق کی ریکارڈ پارٹنر شپ کے 27 برس مکمل

April 20, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑیوں عامر سہیل اور انضام الحق کی شارجہ میں ریکارڈ پارٹنر شپ کے 17 برس مکمل ہوگئے۔

آج کے دن دونوں کرکٹرز نے شارجہ کے میدان میں نیوزی لینڈ کیخلاف 263 رنز کی ریکارڈ پارنر شپ قائم کی تھی۔

قومی کرکٹرز کی 1994کی ریکارڈ ساز اننگز کی یاد میں آج آئی سی سی اور پی سی بی نے اس ریکارڈ کی یاد تازہ کی ہے۔

عامر سہیل نے اس میچ میں 134 جبکہ انضمام الحق نے انفرادی طور پر 136 رنز بنائے۔