پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو کم عمری میں ٹرپل سینچری بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیے 47 برس بیت گئے۔
جاوید میانداد کے 47 برس قبل آج ہی کے دن بنائے گئے اس ورلڈ ریکارڈ کی یاد آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری جاوید میاندار کی تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ آج سے ٹھیک 47 برس قبل جاوید میانداد نے کم عمری میں ٹرپل سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ بھی کہا گیا کہ جاوید میانداد نے آج کے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز اسکور کیے تھے۔
جاوید میانداد نے یہ ریکارڈ 17 برس اور 310 دن کی عمر میں اپنے نام کیا تھا۔
جاوید میانداد ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 611 منٹ کریز پر موجود رہے، ان کی اس ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت مخالف ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔