کورنگی جنرل اسپتال، مریضوں کے فوڈ فنڈز میں ڈیڑھ کروڑ کی خوردبرد ثابت

April 21, 2021

کورنگی جنرل اسپتال، مریضوں کے فوڈ فنڈز میں ڈیڑھ کروڑ کی خوردبرد ثابت

کراچی(بابرعلی اعوان/اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنمنٹ کورنگی جنرل اسپتال کی انتظامیہ پر مریضوں کےکھانےکےفنڈز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی خورد برد ثابت ہوگئی جس پر تحقیقاتی کمیٹی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اکاؤنٹنٹ کےخلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کردی۔یادرہے کہ روزنامہ جنگ نے6اپریل کوکورنگی اسپتال میں مریضوں کےکھانےکےبجٹ میں خوردبرد کی نشاندہی کی تھی۔جس پر محکمہ صحت نے 7اپریل کو تحقیقات کےلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔