پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرز کی آج زمبابوے روانگی

April 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کے بقیہ گیارہ کھلاڑی بدھ کو علی الصبح ہرارےروانہ ہوں گے ‏ ۔کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی ہرارے جائیں گے ‏ ۔ کھلاڑیوں میں اظہر علی ، عابد علی ، عمران بٹ ، فواد عالم ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، شاہنواز دھانی اور تابش خان ، نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔ سعود شکیل کو مکمل فٹ قرار دیا جا چکا ہے ۔ وہ ٹانگ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقانہیں جا سکے تھے ۔