• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی حکام اور حوثی نمائندوں کی گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات

امریکی حکام اور یمن کے حوثی نمائندوں کے درمیان گزشتہ ہفتے کے آخر میں عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی۔ 

رائٹرز کے مطابق ملاقات سے باخبر 5 ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات مسقط میں امریکی سفارتخانے میں ہوئی، جبکہ عمانی حکومت نے ملاقات کے انعقاد میں مدد کی۔ 

ایک ذریعے کے مطابق ملاقات اتوار کو ہوئی تھی، حوثی نمائندوں نے امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا امریکی بحری جہازوں پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ امریکا کے ساتھ 2025 میں ہونے والی جنگ بندی پر قائم ہیں۔

ایک یمنی ذریعے کے مطابق حوثیوں نے اسرائیلی بحری جہازوں یا تجارتی جہازوں پر بھی حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق حوثی وفد میں مسقط میں مقیم سینئر رہنما محمد عبدالسلام اور ایک اور اہم رہنما عبدالملک العجیری شامل تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ملاقات کی تصدیق نہیں کی، امریکہ میں عمان کے سفارت خانے اور حوثی عہدیدار عبدالسلام نے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید