پاک ایران سرحد کی بندش سے انسانی المیہ جنم لے سکتاہے‘ رحمت بلوچ

April 21, 2021

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کےصوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر ز کی بندش سے روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں حکومت فوری طورپر بارڈر کے حوالے سے معاملات طے کر کے عوام کو روزگارکی فراہمی یقینی بنائیں سرحد بندہونے سے لوگ دووقت کی روٹی کیلئے بھی محتاج ہیں انہوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نااہل مسلط حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے پاک ایران سرحد کی بندش عوام دشمن اقدام ہےروزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے یہاں حالات برعکس ہیں مسلط ٹولے کو عوام کی جان ومال اور روزگاردینے سے کوئی وسرکار نہیں الٹاسرحد پر کاروبار بھی بند کردیاہے اگر سرحدی تجارت بحال نہ ہوئی تواس سے انسانی المیہ جنم لے سکتاہے نیشنل پارٹی اس حوالے سے بھرپور احتجاج کرے گی۔