نشتر یونیورسٹی کا زندگی بچانے والے ٹریننگ کورسز دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

April 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال نے زندگی بچانے والے ٹریننگ کورسز دوبارہ شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اب یہ کورسز ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل و کلیرکل سٹاف کو کروائے جائیں گے۔جسکے لئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید شمس الحسن کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔جو اپنی ٹیم منتخب کرکے مختلف سیشن میں زندگی بچانے والے ٹریننگ کورسز منعقد کروائیں گے۔جسمیں کورونا سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔اس سے قبل ایسے ٹریننگ کورسز کورونا کی وجہ سے معطل کردیے گئے تھے۔تاہم موجودہ صورتحال میں یہ کورسز تمام ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل و کلیریکل سٹاف کو کروائے جائیں گے۔