ہیلتھ ورکرز کیلئے ویکیسن رجسٹریشن دوبارہ شروع

April 21, 2021

حکومت نے رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے ویکیسن رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے ویکیسن رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہ جانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے دوبارہ رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز 30 اپریل تک اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔