کابل میں خودکش دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت 9 افراد زخمی

April 21, 2021

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق کار بم دھماکا رات گئے کابل کے ضلع 15 کے شہید چوک پر کیا گیا، جس میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کی شدت شہر کے مختلف حصوں میں محسوس کی گئی، جس سے قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔