• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا، ایک ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک،2 افراد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے مطابق دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ میں آج صبح کیا گیا جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

کسی بھی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین