کورونا کا پھیلاؤ: عمان کی جانب سے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد

April 21, 2021

عمان نے کورونا کے پھیلاؤ پر بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عمانی میڈیا کے مطابق عمان نے کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

عمانی میڈیا نے مزید بتایا کہ 24 اپریل سے ان ممالک سے عمان آنے والوں پر پابندی ہوگی۔