ایڈیشم اور جی یو ایس کا طلباء کونسلنگ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کیلئے باہمی اشتراک

April 23, 2021

کراچی(جنگ نیوز) ایک اہم پیشرفت میں،Edceum اور جی یو ایس (گلوبل یونیورسٹی سسٹمز) نے طلبا کوکونسلنگ کی خدمات سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے باہمی شراکت کی ہے۔ Edceum ایک عالمی تعلیمی مشاورتی فرم ہے جس کا صدر دفتر کینیڈا میں ہے اور اس کی موجودگی شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں بھی ہے۔ اس نے پہلی بار پاکستانی مارکیٹ میں اپنی انوکھی خدمات کے ذریعے رسائی حاصل کی ہے۔ جو طلبا کی اپنی صلاحیتوں اور اپنے لئے بہترین کیریئر کو پہچاننے کے قابل بناتے ہیں۔Edceum نے مشاوتی خدمات کو بڑھانے اور طلبا کی مہارت کی ترقی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے جی یو ایس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ گلوبل یونیورسٹی سسٹمز (GUS) اعلی تعلیم کے اداروں کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے، GUS متعدد پروگرام پیش کرتا ہے جس کی موجودگی 40 سے زیادہ بین الاقوامی مقامات اور دنیا بھر میں 75ہزارسے زائد طلباء کی کمیونٹی کے ساتھ ہوتی ہے۔یہ نئی شراکت داری طلباء کوEdceum کے ذریعے اعلی درجے کے تعلیمی داروں، جیسے یونیورسٹی آف لا، یونیورسٹی آف کریٹیو آرٹس، یونیورسٹی کینیڈاا ویسٹ اور مزیدتعلیمی اداروں تک براہ راست رجوع کرنے کا موقع فراہم کریگی۔ اس سلسلے میں Edceum اور جی یو ایس مشترکہ طور پر ایک ورچوئل ایجوکیشن فیسٹیول کا انعقاد کرے گی۔ Edfestival (ایڈفیسٹیول) 2021 میں دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے نمائندے شرکت کریں گے جو طلبا کو اپنی اپنی یونیورسٹیوں کے ورچوئل ٹور پر لے جائیں گے۔