سینیٹ جامعہ اردو کی ہدایت پر اساتذہ کے سلیکشن بورڈ کا انعقاد

April 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ اردو کی سینیٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اساتذہ کےسلیکشن بورڈ رواں ماہ سے شروع کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2017میں مشتہر اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامیوں پر سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ جامعہ اردو کی جانب سے درخواست گزاروں کو مقام،دن اور وقت سے مطلع کرنے کیلئے خطوط ارسال کئے جارہے ہیں۔