4گینگز کے 10خطرناک ڈاکو گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

April 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس نے 4 گینگز کے 10 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1 سہیل عرف سہیلاگینگ کے 4ملزمان سہیل عباس، خرم شہزاد ،عمادالدین اور زین2عرفان عرف فانی گینگ کے 2ملزمان عرفان اور یاسر3 بلال عرف بلو گینگ کے2 ملزمان بلال اور حسنین4 عامر عرف عامری گینگ کے 2 ملزمان عامر اور ابرار شامل ہیں گرفتار ملزمان سے 8 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور 2موٹر سائیکل شامل ہیں برآمد کیے گئے گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال کیے جانے والے 7 پسٹل 30 بور اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان سے رابری، موٹر سائیکل چوری و دیگر 27 سنگین مقدمات ٹریس ہوئے ایس ایچ او شاہ شمس سب انسپکٹر محمد اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بلال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارتضیٰ اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں ،ایس پی کینٹ ڈویژن نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا جنہوں نے مال وصول کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔