میپکو سرمایہ کاری کرپشن کیس کی سماعت کورونا وائرس کے باعث ملتوی

April 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے میپکو حکام کی 225 ملین کی سرمایہ کاری میں غبن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد اقبال کے خلاف کیس کی سماعت کورونا وائرس کے باعث ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ملزم کے کورونا میں مبتلا ہونے کا بیان دیا گیا جبکہ وکیل بھی حاضر نہ ہوئے تھے۔ ملزم کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست پر وکلاء بحث ہونا باقی ہے۔یاد رہے کہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں ملزم ہمایوں نبی جان ابھی بھی مفرور ہے جبکہ 7 ملزمان تفتیشی مراحل میں نقائص اور استغاثہ کی جانب سے الزام ثابت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوچکے اور مقدمہ کے مرکزی ملزم سعید احمد خان وفات پاگئے تھے۔