خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 379 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جبکہ685 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں4659 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں3477 بزرگ افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 121 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 103 ہو گئیں۔