چیمپیئنز لیگ، ریال میڈرڈ اور چلیسی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

April 28, 2021

چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ اور چلیسی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

چیمپیئنز لیگ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہوا جس میںریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ پر چیلسی نے پہلے برتری حاصل کرلی۔

14 ویں منٹ میں کرسچن پلی ژیک نے گول اسکور کیا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے 29 ویں منٹ میں کریم بینزیما گول کرکے مقابلہ برابر کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔