پاکستان میں کب کب کتنی ویکسین آئیں؟

April 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں جنوری میں ویکیسن کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں، فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں۔

فیصل سلطان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے بتایا کہمارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خواراکیں پاکستان آئیں جبکہ اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مئی میں ویکیسن کی 67 لاکھ خواراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے جبکہ جون میں ویکیسن کی 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 78 فیصد ویکیسن پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے جبکہ اب تک ویکیسن کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔