ہانیہ عامر کو کوروناSOPs پر عمل کرنے کی اپیل پر تنقید کا سامنا

April 30, 2021

پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اپیل کی گئی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کہیں گھر سے باہر کھڑی دکھائی دے رہی ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں۔‘

ہانیہ عامر کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔‘


ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آئے ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی اس اپیل پر تنقید بھی کی ہے۔

مداحوں و فالوورز کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر خود باہر گھوم رہی ہیں اور ہمیں گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہیں۔

مداحوں کا ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ خود تو پاوری گرل دنا نیر کے ساتھ باہر گھومتی اور گھر میں پارٹی کرتی نظر آ رہی ہیں اور ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہہ رہی ہیں۔