پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔
ہانیہ کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں کے بریک اپ کی خبر سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے ہورہے تھے جس کے بعد ہانیہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، ہم دونوں کے تعلق جتنا گہرا اور مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں ہانیہ کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا کیونکہ دونوں کے تعلقات سے متعلق خبریں زبان زدعام تھیں اور متعدد پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دونوں ساتھ بھی دکھائی دیتے رہے ہیں۔
آئمہ بیگ نے ہانیہ عامر سے اُن کے عاصم کے تعلقات سے متعلق سوال کیا تو جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے۔
ہانیہ نے کہا کہ ’جہاں تک میرے اور عاصم اظہر کے تعلق کا سوال ہے تو میں اس وقت کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔‘
ہانیہ کی جانب سے ایسے جواب کی توقع نہ ہی مداحوں کو تھی اور نہ ہی آئمہ بیگ کو، لائیو سیشن میں ہی آئمہ بیگ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ تھا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں سامنے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹرول کئے جانے اور ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر طویل وقت تک سرفہرست رہنے کے بعد ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ٹرولرز کو یہ کہتے ہوئے چُپ کروایا کہ عاصم اُن کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’عاصم میری زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے اور ہم نے مل کر مختلف وقت دیکھے ہیں اور ہمارا تعلق جتنا مضبوط ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ہم ہمیشہ نفرت کے بجائے محبت کو اہمیت اور فوقیت دیتے ہیں۔
ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کا حس مزاح اچھا ہے لیکن سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں اطمینان کرو بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی نہیں ہو ۔ شکریہ
انہوں نے انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آج انسٹاگرام میرے مداحوں کی تعداد تیس لاکھ ہوگئی ہے میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ تمام پرستار میرے ساتھ رہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ مداحوں کی بے پناہ محبت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی سخت ترین تنقید کو بھی ہوا کا جھونکا بنا دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں نے کریئر کے ان ساڑھے تین سالوں میں جس محبت کا اظہار کیا ہے اس کے لیے میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
ہانیہ نے لکھا کہ میں ان لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میری حمایت کرتے ہیں، میری رہنمائی کرتے ہیں اور مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ ہر کوئی خوشی اور سکون حاصل کرے ۔