• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خود کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ہانیہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی ساحلی مقام پر موجود ہیں۔تصویر کے ساتھ ہانیہ نے کیپشن میں لکھا ’ایک دم ہیرو مافک‘۔ ہا نیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر دلچسپ پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔قبل ازیں ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور تحریر کیا کہ اگر مجھے کوئی ہرٹ کرے تو میرا ری ایکشن ایسا ہوتا ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک تصویر میں اداس چہرے بنائے جبکہ دوسری میں وکٹری کا نشان بنائے کھڑی تھیں۔

تازہ ترین