کورونا، ایس او پیز کے تحت کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئے

May 04, 2021

کورونا کی تیزی اور بڑھتے ہوئے وار کی بدولت کراچی سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہوگئی ۔ بیماری کے خوف سے دنیا بھر میں ہونے والی کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ہو یا کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر ایونٹس کا انعقاد بھی خطرے میں ہے۔ وبا سے بچائو کے طریقے اختیار کرتے ہوئے ہمیں کھیل جیسی مثبت سرگرمی کو جاری رکھنا چاہئےاور اپنے بچوں اورنوجوانوں ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جو اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہو۔

بچوں ، نوجوانوں اوروہمارے ارد گرد کا ماحول صحت مند ہوگا تو تب ہی ہم اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان ڈےبوائز اینڈ گرلز انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا نعقاد ہواجس کے بوائز ایونٹ میں سرسید یونیورسٹی نےاور کراچی یونیورسٹی نے گرلز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بوائز کے فائنل میچ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی کو جبکہ گرلز کے فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی نے سر سید یونیورسٹی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔ بوائز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن سندھ مدرسۃ الاسلام اور گرلز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن ہمدرد یونیورسٹی نے حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سے وابستہ آفیشلز نے سر انجام دیے۔ بوائز کے ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت حسین اور گرلز کہ ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رفعت جہاں ،ٹیکنیکل آفیشلز میں عمر شاہین، فرحان، یاور عباس، طارق، ثناءاللہ، عمیرا صدیقی، خالدہ افتخار، صبا اور عائشہ شامل تھیں۔

فائنل کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کھیلوں کے حوالے سے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے فخرہے کرونا سے لڑنے اور اسے شکست دینے میں ہمارا ادارہ کھیلوں کے حوالے سے اہم کردارا ادا کررہا ہے کیونکہ جب ماحول صحت مند ہوگا تو ہم کرونا جیسی کسی بھی آفت کو شکست دینےمیں کامیاب رہیں گے۔ کراچی کے تعلیمی اداروں میں سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی وہ واحد ادارہ ہے جو مسلسل اور تواتر کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد کررہا ہے ۔

انہوں نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے لیے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔ اختتامی تقریب کے دیگر معزز مہمانان گرامی میں ڈاکٹر عقیل الرحمان، ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر شبر زیدی، مناف اڈوانی، ڈاکٹر عمران، قاضی نصر عباس، گل فراز احمد خان، عظمت پاشا اور انجینئر محفوظ الحق شامل تھے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح آرٹس کونسل کے سیکرٹری اور کراچی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدر پروفیسر اعجار فاروقی نے کیا۔

سر سید یونیورسٹی اسپورٹس گراؤنڈپر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میںبوائز کی 9 اورگرلز کی 8 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین قاضی ناصر عباس( قائم مقام کنوینیر اسپورٹس)، وائس چیئرمین مبشر مختار، آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اقبال بیگ، ڈپٹی آرگنائزنگ سیکرٹری طارق خان ہونگے اور ممبران میں سید آصف ظہیر، نعمان الدین، خواجہ مسعود، اقبال شیخ، ناصر خلیق، نور بخش، عدنان معین اور جاوید اقبال شامل تھے۔