موبائل فون پر دوستی، گھروں میں کام کرنیوالی لڑکی آشنا کیساتھ فرار

May 05, 2021

پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ دائود زئی کی حدود گل بیلہ سے موبائل فو ن پر دوستی قائم ہونے کے بعد گھروں میں کام کرنے والی لڑکی غیر مرد کے ساتھ فرار ہو گئی ۔مسماۃ رحم زادگئی سکنہ گلبیلہ نے پولیس کو بتایاکہ اس کی پندر ہ سالہ بیٹی شاہین گھروں میں کام کاج کرتی ہے گزشتہ روز گھرسے نکل کر واپس نہیں آئی اس نے بیٹی کی تلاش کی تو معلوم ہوا کہ وہ گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے کپڑے لیکر ولید ولد یاسر سکنہ پتنگ چوک کے ساتھ گئی ہے ملزم نے اسے بہلا پھسلا کر شادی کا جھانسہ دیاہے ۔