بھارت، چڑیا گھر کے 8 شیر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

May 05, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ایک چڑیا گھر میں شیروں میں کورونا وائرس کا انکشاف ، اطلاعات کے مطابق انسانوں کے بعدبھارت کے ایک چڑیا گھر میں موجود 8ایشیائی شیر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بھارتی جریدےکے مطابق حیدر کے نہرو زولوجیکل پارک میں موجود 12 میں سے 8 شیروں کو کورونا ہوگیا ہے، رپورٹ کے مطابق شیروں میں بھوک میں کمی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہونے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ان کے کوڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 40 ایکڑ پر محیط سفاری پارک میں رکھے گئے کل 12 میں سے چار نر اور چار مادہ شیر کورونا مثبت کا شکار ہوئے ہیں، نہرو زولوجیکل پارک کے ڈائریکٹر سدھانند ککریٹی نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک شیروں کی کورونا ٹیسٹ یعنی پی آر سی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔