کورونا کے مثبت کیسوں میں کمی خوش آئندہے، کمشنر راولپنڈی

May 05, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کے پاز یٹو یٹی ریشو میں کمی آنا خوش آئند بات ہے تا ہم ہمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو اپنی روزمرہ ز ندگی کا حصہ بنا کراور دوسروں کو اس کی تر غیب دے کر اس عد د کو صفرتک لانا ہے۔ اس و قت راولپنڈی ڈ ویژن میں کنفرم کیسز کے لحاظ سے پا ز یٹویٹی ر یشو 4.85ر یکارڈ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 120کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے جن میں سے پو ٹھوہار ٹائون میں کورو نا وائرس کے31کنفرم مر یض ، کینٹ میں27، راول ٹائون میں31، گوجر خان میں16، ٹیکسلامیں2جبکہ کلر سیداں میں بھی 2کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔