آسٹریلوی صحافی کا بھارت میں پھنسے ہم وطنوں کو پاکستان جانے کا مشورہ

May 05, 2021

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر پھنسے آسٹریلیا کے لوگوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ تمام آسٹریلوی باشندے جو بھارت میں ہیں اور گھر نہیں آسکتے، تھوڑی دیر کے لیے پاکستان تشریف لے جائیں۔

آسٹریلوی صحافی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک حیرت انگیز جگہ ہے۔

ڈینس فریڈ مین پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، اس سے قبل پاکستانیوں کے بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبے سے بھرے پیغامات نے متاثر کیا تھا جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا۔

ڈینس فریڈ مین نے کہا تھا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے بھارت کے جنگ سے متعلق بیانات کے باوجود پاکستانیوں کا یہ رویہ قابلِ ستائش ہے۔