اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کرلینی چاہیے، نازش جہانگیر

May 06, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے تلخ ترین دنوں کے بارے میں بتایا جب ان پر فاطمہ سہیل نے الزامات لگائے تھے۔ دوران انٹرویو نازش جہانگیر نے کہا کہ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر بھرپور توکل اور ایمان تھا۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔حالات کا مقابلہ کرکے دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کے حوالے سے نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہی سب کی اصلیت پتہ چل گئی، آپ کو آپ کے اللہ نے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیا اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا؟اداکارہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میرے والد کو مجھ پر بھروسہ تھا اور انہوں نے مجھ پر گھر کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے دیئے۔