رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7؍ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نےپہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ کارروائی کرکے سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ کو گرفتار کرکےاسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، مارچ 2020ء میں ملزمان نے نصراللہ پٹھان کو قتل کیا، 29فروری2020ء کو انسپکٹر عامر ریاض پر فائرنگ کی ، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اسلحہ ،گولہ بارود ایکٹ کے تحت 4مقدمات درج ہیں، سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اےسے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد محمد آصف بروہی عرف ڈان کو گرفتار کر کے ایک اے کے 47رائفل بھی برآمدکی تھی، نارتھ ناظم آباد بلاک این کے قریب پولیس نےمبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو خرم ولد عبدالعزیز کو شدید ز خمی حا لت میں گرفتار کر کے عباسی اسپتال منتقل کیا ،علاوہ ازیں قائدآباد تھانے کی حدود یونس چورنگی کے قریب ڈ اکووں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہو گیا، جسےجناح اسپتال منتقل کیا گیا، چاکیواڑہ پولیس نے مین چاکیواڑہ روڈ پیٹرول پمپ کے قریب کارروائی کر کےرحمٰن ڈکیت کے بیٹے سلطان کو گرفتار کر کے 1 ہینڈ گرینیڈ بر آمد کرلیا، ملزم رحمٰن ڈکیت کے نام پر برآمدہ ہینڈ گرینیڈ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتاا ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم بھی کیا کرتا تھا۔