ناروے میں ایک دن میں 483نئےکورونا انفیکشن ریکارڈ

May 06, 2021

اوسلو(ناصراکبر)گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناروے میں 483 کورونا انفیکشن کے نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے اسی دن کے مقابلے میں 67 کیس کم ہیں جبکہ ناروے میں اب تک مجموعی طور پر 757 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔ ناروے میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 113952ہےجبکہ ناروے میں گذشتہ سال فروری سے لے کرآج تک 5.1 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔مجموعی طور پر 1911373افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی اور 367170 افراد نے دوسری خوراک وصول کی ہیں پیر کے روز کورونا کے 153 مریض اسپتال میں داخل تھےپہلے دن سے دو کم تھے۔