پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے یوٹیوب چینل بنالیا

May 06, 2021

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بدھ کے روز یوٹیوب پر اپنا چینل بنالیا جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار فالوورز ہوگئے اور پہلی ہی ویڈیو کو ایک گھنٹے کے اندر 16ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت 93ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔