5 گاڑیاں، 17 موٹرسائیکل غائب، واردتوں میں شہری لاکھوں سے محروم

May 06, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5 گاڑیوں، 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سےمحروم ہوگئے اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ کینٹ نے اسلحے کی نوک پر ٹیکسی ڈرائیور سےموبائل اور8ہزارروپے چھیننے ، تھانہ ائرپورٹ نے گھر کےمین گیٹ پر اسلحہ کی نوک پر موبائل مالیتی 95ہزارروپے اورایک لاکھ بتیس ہزار روپے، شناختی کارڈ ،دو اے ٹی ایم کارڈز،کریڈٹ کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی نمبر ای ای 356 کے رجسٹریشن کارڈ کا حامل پرس چھیننے، دوسری واردات میں دکان سے 15ہزارروپے اور 2موبائل لوٹنے، تیسری واردات میں گلزار قائد روڈ پر دو دوستوں سے دو موبائل اور تین ہزار روپے، تین راہگیروں سے موبائل اور ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹنے، چوتھی واردات میں موبائل اور 7ہزارروپےچھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل چھیننے، تھانہ رتہ امرال نےموبائل چوری، تھانہ وارث خان نےموبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےرکشے سے بیٹریاں چوری ، دوسری واردات میں مکان کا تالہ توڑ کر ایل سی ڈی چوری ،تیسری واردات میں موبائل چھیننے،چوتھی واردات میں 2 موبائل چھیننے، پانچویں واردات میں موبائل چھیننے، چھٹی واردات میں دوران شاپنگ خاتون کا موبائل اور5ہزار روپےچوری، ساتویں واردات میں موبائل اور10ہزار روپے چھیننے، تھانہ صادق آبادنے موبائل اور 25ہزار روپے چوری، دوسری واردات میں گارمنٹس کے گودام سےکپڑے اور گارمنٹس کا سامان مالیتی3لاکھ روپے چوری ، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ کینٹ نے دفتر کا لاک توڑ کر دوکمپیوٹر ، دوایل سی ڈی اور دولیپ ٹاپ چوری ، دوسری واردات میں اعلیٰ خاتون افسر سے پر س چھیننے ، جس میں آرمی سروس کارڈ، بینک کریڈ ٹ کارڈ ،ڈیبٹ کارڈ، سی ایس ڈی کارڈ، قومی شناختی کارڈ ، 20 ہزار روپے اورموبائل فون تھا، تیسری واردات میں موبائل فون چھیننے، چوتھی واردات میں گاڑی میں پڑے دو بڑے شاپر جن میں لیڈیز فنسی سوٹ اور جنٹس ریڈی میڈ گارمنٹس مالیتی اڑھائی لاکھ روپے تھےچوری ، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، دوسری واردات میں موبائل چوری، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، چوتھی واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے رکشے سے بیٹری نکال کر فرار ہونے، تھانہ سول لائن نے موبائل چوری ،دوسری واردات میں بینک میں رقم جمع کروانے جانیوالے شخص کو بیوقو ف بنا کر ریال اٹھائے بوڑھی عورت کے خود کو عربی ظاہر کر کے شہری کے ایک لا کھ پینسٹھ ہزار روپے غائب کرنے ، تھانہ مورگاہ نےکمپنی کی کیبل کاٹ کر چوری کرنے، تھانہ ٹیکسلا نے موبائل اور18ہزار روپے چوری، تھانہ گوجرخان نے زیر تعمیر مکان کی بورنگ سے میزائل موٹر مع پائپ تار، رسہ، دیگر متفرق سامان پائپ بجلی وغیرہ چوری، دوسری واردات میں موبائل چوری، تیسری واردات میں دو دنبے چوری ، چوتھی واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ روات نے بورنگ مشین مالیتی 3 لاکھ روپےچوری ، دوسری واردات میں دھکا دیکر جیب کاٹنےجس میں 31ہزار روپے، قومی شناختی کارڈ، ٹریکٹرکے کاغذات ،لائسنس تھا، تیسری واردات میں بکراچوری ، چوتھی واردات میں تین گائیں چوری، تھانہ مری نے بکری چوری کے مقدمات درج کر لئے۔دریں اثناء رمنا پولیس نے دو افراد سے نقدی اور موبائل فون کل مالیتی تین لاکھ 50ہزار روپے چھیننے، دوسری واردات میں پچاس ہزار روپے چھیننے، سبزی منڈی پولیس نے نقدی اور دو موبائل کل مالیتی دو لاکھ 60ہزار روپے چھیننے، سہالہ پولیس نے آٹھ لاکھ 50ہزار روپے چھیننے، کورال پولیس نے موٹر سائیکل وائے ایم 5566 مسجد کی پارکنگ سے چوری، آئی نائن پولیس نے موٹر سائیکل بی جی وی 155 دکان کے باہر سے چوری اورمختلف تھانوں میں کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمات درج کرلئے گئے۔