چار سالہ بچی اور 6خواتین اغواء

May 06, 2021

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے چار سالہ بچی اور 6 خواتین اغواء ہو گئیں ۔تھانہ نیوٹاؤن کو ارشد مسیح نے بتایا کہ اس کی بیوی (ن) کو مائیکل اور شمیم بی بی نے اغوا ءکر لیا۔تھانہ صدرواہ کو محمد ازرم ملک نے بتایا کہ اس کی بہو (س) کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ روات کو خادم حسین نے بتایاکہ اس کی15سالہ بیٹی (ع)کو شہزاد، نصیر احمد، فاطمہ اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ کلرسیداں کو محمد اکبر نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ع) بی بی کو 11اپریل کو محمد بلال ، رشید ، کالو ، اقبال اورجنت بی بی کوگھر سے اغواء کر کے لے گئے ۔، غلام شبیر نے ترنول پولیس کو بتایا کہ حادی اللہ نے میری 16 سالہ بیٹی (م) کو اغوا کر لیا۔ سعدیہ یعقوب نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ ابن حسن و دیگر تین افراد نے میری چار سالہ بیٹی (ف) کو دکان پر جاتے ہوئے اغواء کر لیا، شاہد احمد نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ بابر و دیگر دو افراد نے میری28سالہ بیوی (ر ب) کو گھر سے اغواء کر لیا۔