گورنمنٹ ورکرز ویلفیئر ہائی سکول لودھی کالونی ملتان میں نیا ویکسی نیشن سنٹر قائم

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے رش کے پیش نظرگورنمنٹ ورکرز ویلفیئر ہائی سکول لودھی کالونی ملتان میں نیا ویکسی نیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے ویکسی نیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر سکول ایک کشادہ اور وسیع بلڈنگ ہے۔نیا ویکسی نیشن سنٹر ڈی ایچ ڈی سی کے قریب واقع ہے۔ویکسی نیشن کے لئے ڈی ایچ ڈی سی سنٹر کا میسج وصول کرنے والے شہری اب ورکرز ویلفیئر سکول سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ویکسی نیشن سنٹر صبح 10 بجے سے سہہ پہر3 بجے تک اور شام 9 بجے سے رات12 بجے تک کھلا رہے گا۔