منی ایکسچینجر سلمان رفیق کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی

May 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج نے منی ایکسچینجر سلمان رفیق کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی اور انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انکے مؤقل اپنے ساتھ بائیس ہزار سعودی ریال ، چودہ ہزار کویتی دینار اور دیگر غیر ملکی کرنسی کے ہمراہ دبئی جا رہے تھے کہ ملتان ایئرپورٹ پر انہیں ایف آئی اے گرفتار کر کے کرنسی برآمد اور انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سفر کرنے والے کسی بھی پاکستانی کو 10 ہزار ڈالر تک رکھنے کی اجازت ہے اور اس کرنسی کی مالیت حکومت کی مقرر کردہ حدود سے معمولی زیادہ ہے اسے لئے ضمانت کی استدعا ہے۔ عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔