• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران میں ریلیوں میں شرکت کی تھی، مذہبی لیڈر کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں امریکا کے خلاف جمع مزاحمتی اجتماع سے خطاب میں ایک مذہبی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ایسی ہی ریلیوں میں دو شب شرکت کی تھی۔ 

منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے تیس منٹ تک ریلی میں رک کر اجتماع کو دیکھا۔ 

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی بمباری سے شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

ابتک مجتبیٰ خامنہ ای کو عوام میں کبھی دیکھا نہیں گیا۔ منتظمین نے مجتبیٰ خامنہ ای کی کسی ریلی میں شرکت کی تصویر بھی نہیں دکھائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید