ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا

May 06, 2021

دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں خوشخبری سنائی کہ جوکام پچھلے دس سال میں نہیں ہوسکا وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ امیزون نے پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ اس سے اربوں روپےکی سرمایہ کاری اور روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’شکریہ عمران خان‘ کا بھی اضافہ کیا۔