• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل نے جنوبی افریقی کھلاڑی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ’نو بال‘ کروا کر فری ہٹ دینے والے مگالا کا شکریہ ادا کردیا ۔

گزشتہ روز سسیندا مگالا نے ایسے موقع پر قومی ٹیم کو فری ہٹ دی جب میچ ہاتھ سے بالکل نکلنے والا تھا۔

شہباز گِل بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فخر کی شاندار کارکردگی پر بہت خوش ہیں اور کہا ہے کہ بابر اور فخر نے بہترین اننگز کھیلی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان جیت مبارک ہوں۔ ایک بہترین سیریز۔ بہترین ٹیم پلے۔ اللہ کے کرم سے جیت پر جیت۔ سیریز 3-1 سے جیت لی۔‘

شہباز گِل ہنستے ہوئے جنوبی افریقہ کے بالرسیسنڈا ماگلا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصا ن پر ایک گیند پہلے ہی حاصل کیا، میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

تازہ ترین