فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

May 06, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جوکہ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر شئیر کی ہے۔


فیصل قریشی نےاپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب وائرس کا مکمل خاتمہ ہوگیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کورونا وبا کےتسلسل کو ختم کرنے کا ایک یہی طریقہ ہے ۔‘

دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ویڈیو شئیر کی ہے۔


اعجاز اسلم نےاپنی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’ویکسین لگوانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ دوسری ڈوز بھی لگ گئی ۔‘

اداکار نے لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویکسین لگوائیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا وبا کی تیسری لہرکے خلاف لڑ رہا ہے ۔ ماہرین صحت اور حکومت کے نمائندے مسلسل عوا م سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی اپیل کررہے ہیں ۔