سعودی عرب کا دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور

May 06, 2021

سعودی عرب نے کورونا لہر میں شدت کے باعث دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی سےمتعلق مشاورت ہو چکی، عملدرآمد کیلئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ابتدا میں بنایا گیا غیر ملکی زائرین کی میزبانی کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اب ویکسینیشن کرانے والےمقامی زائرین کوہی حج کی اجازت دی جائے گی، چھ ماہ پہلےکوروناسے صحتیاب ہونےوالے مقامی زائرین کوبھی اجازت دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق مقامی زائرین کی عمر پر بھی پابندیوں کا اطلاق ہو گا، سرکاری میڈیا آفس نے خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔