کورونا کا شکار مرینہ خان کیلئے دعا کریں: عتیقہ اوڈھو

May 06, 2021

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ساتھی اداکارہ اور دوست مرینہ خان کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی۔

عتقیہ اوڈھو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مرینہ خان کے ہمراہ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری دوست کورونا سے نبردآزما ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مرینہ خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔


عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ اللہ ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے اور صحتمند رکھے۔

واضح رہے کہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دنوں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو 14دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبیعت بہت خراب ہے۔

اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔