چنکی پانڈے کو میت پر ’رونے دھونے‘ کیلئے 5 لاکھ روپے کی پیشکش

May 06, 2021

مزاحیہ کرداروں سے مشہور بھارتی ادکارہ چنکی پانڈے کو میت میں ’رونے دھونے‘ کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی پیشکش ہوئی تھی۔

اپنے ساتھ گزرے اس دلچسپ واقعے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وہ انھیں ایک تاجر خاندان میں ہونے والی میت پر درخواست دے کر بلایا گیا، تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ اس بزنس مین نے فلم میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی پیشکش سن کر تقریباً بیہوش ہی ہوگئے تھے۔

چنکی نے بتایا کہ وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں تھوڑا رونا دھونا کروں اور چپ چاپ کونے میں کھڑا رہوں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان خاندان والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح ہم قرض دہندگان کو اس بات کا یقین دلوادیں گے کہ بزنس مین نے فلم اسٹارز کے فلمز میں سرماریہ کاری کی ہوئی ہے جس میں میں بھی شامل ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس طرح کی آفر کو فوراً ہی مسترد کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود اپنی جگہ کسی اور اداکار کو میت میں بھیجا جس کا نام انھوں نے نہیں بتایا۔