مقبوضہ بیت المقدس، زمین کی ملکیت کے تنازع پر 22 فلسطینی زخمی

May 07, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی )ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں رات گئے جھڑپوں میں 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے قریب شیخ جراح کے علاقے میں ہونے والی ان جھڑپوں میں 11 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔یہاں کئی سالوں سے فلسطینیوں اور یہودی آبادی کاروں کے درمیان زمین کے تنازع کے باعث بد امنی میں اضافہ ہوا ہے۔جھڑپوں اور گرفتاریوں کے باوجود فلسطینیوں کا رات گئے شروع ہونے والا احتجاج علی الصبح تک جاری رہا۔