پیغام عید

May 08, 2021

پیارے بچو: ادارہ جنگ کی جانب سے آپ کو عیدالفطر کی پیشگی مبارک باد قبول ہو۔رمضان کا بابرکت مہینہ چند روز کا مہمان ہے،اس کی رخصتی کے ساتھ ہی آپ سب میٹھی عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہوجائیں گے۔میٹھے میٹھے پکوان بنیں گے، جنہیں سب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر نوش فرمائیںگے۔

ان دنوں آپ عید کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے۔ نئے کپڑے اور جوتوںکی خریداری کررہے ہوں گے۔ لیکن اپنے اردگرد بھی نظر ڈال لیجیے گا۔ نہ جانے کتنے بچے غربت اور افلاس کی وجہ سے عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہوں گے۔

آپ اپنے والدین سے کہہ کران بچوں کو بھی اپنی بساط کے مطابق مالی تعاون فراہم کرکے اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرلیجیے گا۔ اس سے ایک طرف آپ کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوں گی، دوسری طرف اس چھوٹی سی نیکی کے صلے میں اللہ اور اس کے رسولؐ کی خوش نودی بھی حاصل ہوگی۔