یوٹیوبر رحیم پردیسی المعروف ’نسرین‘ نے نومولود بیٹے سمیت فیملی کی تصویر شیئر کردی

May 08, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی المعروف ’نسرین‘ کے ہاں گزشتہ دنوں ہی ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کے بعد رحیم پردیسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی دونوں بیگمات اور 4 بچوں کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔رحیم پردیسی کا مزاحیہ کردار ’نسرین‘ کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے مگر اصل رحیم کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اُن کی دو بیویاں اور 4 بچے ہیں۔رحیم پردیسی کی دوسری بیوی کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’زیان‘ رکھا ہے ۔رحیم پردیسی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا فینز کے ساتھ اپنی حالیہ فیملی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُنہیں اپنی دونوں بیویوں اور نوازائیدہ بچے سمیت 3 بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔