ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت

May 09, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت میں نیب پراسیکوٹر کا کہناتھا کہ گواہ اشفاق حسین کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتا،نیب کورٹ راولپنڈی ہفتے والے دن بند ہوتا ہے،عدالت نے گواہ اشفاق احمد کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرد ی۔ ڈاکٹر عاصم سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عد الت نے منظور کرلی ۔عدالت نےگواہ اشفاق کا بیان آئندہ سماعت پر نیب کورٹ راولپنڈی میں قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سماعت 26 مئی تک کے لئے ملتوی کرد ی ۔گزشتہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نے گواہ کے بیان سے قبل تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کرنے سے انکار کردیا تھا، ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ پہلے گواہ اشفاق حسین کے بیان پر جرح کرنی ہے۔